وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہر قسم کے تبادلوں، تقرریوں پر پابندی عائد کردی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہر قسم کے تبادلوں، تقرریوں پر پابندی عائد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ہر قسم تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ سے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیاگیاہے،نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہر قسم کے تقررو تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے،پنجاب حکومت صرف خالی آسامیوں پر تقرری کرسکے گی۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہو رشہر کے مسائل کے حل ا و رشہریوں کو بہترین سہولیات کی  فراہمی کے لئےچیف منسٹر سپیشل پروگرام شروع کرنےکافیصلہ کیاگیا،پروگرام کوجلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتےوزیراعلیٰ  پنجاب  کا کہنا تھا کہ  شہر یوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے جامع پلان مرتب کر کے فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

لاہور پاکستان کا دل اورمعاشی سرگرمیوں کااہم مرکز ہے، لاہور کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کااس ضمن میں آن بورڈ لیا جائے،منتخب نمائندوں اورعہدیداران کو اونر شپ دیں گے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے، سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور تجاوزات کے رحجان کے خاتمے کے لئے مؤثر منصوبہ بندی کر کے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کی شہر میں صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت، انہوں نے کہا کہ  شہر میں گداگروں کے خلاف مؤثر مہم چلائی جائے، گدا گروں کو Beggar homeمیں رکھا جائے،ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئےٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نےپارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے مربوط پلاننگ اور اوور چارجنگ کے سدباب کا حکم بھی دیا۔



 

M .SAJID .KHAN

Content Writer