ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے سستے گھر بھی مہنگے ہوجائیں گے

سستے گھر مزید مہنگے
کیپشن: نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: مہنگائی کا طوفان حکومت کے سستے گھروں کے منصوبے کو بھی لے ڈوبا، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سستے گھر مزید مہنگے ہوں گے۔ کم آمدن والے افراد کے لیے تین مرلے گھر کی قیمت میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے اضافے کی سفارشات کردیں گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت کم آمدنی والے افراد کیلئے 10 ہزار گھر بنانے جارہی ہے، جس کے لیے ہر تحصیل میں تین مرلے کے گھر بنائے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے پہلے تو کم آمدن والے افراد کے لیے تین مرلے کے گھر کی قیمت 14 لاکھ 30 ہزار مقرر تھی، لیکں اب محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے کیے گئے نئے سروے میں تین مرلے کے گھر کی قیمت میں 3 لاکھ 50 روپے کا مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ 

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 14 لاکھ 30 ہزار روپے میں تین مرلے کا گھر اب 17 لاکھ 80 ہزار روپے میں ملے گا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے نئے سروے میں اداروں نے گھروں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات حکومت کو پیش کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی قیمت کے تعین کے لیے پنجاب کابینہ سے اس کی منظوری لی جائے گی۔