عائزہ خان، دانش تیمور کی نئی لک، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

عائزہ خان، دانش تیمور کی نئی لک، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور نے 15 جولائی کو اپنی بیٹی حورین کی پانچویں سالگرہ شاہانہ انداز میں منائی اور سالگرہ کی تصاویر، ویڈیو مداحوں کیساتھ شیئر کیں۔

View this post on Instagram

You & Me

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

پاکستان کی کامیاب جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کو مداح ہمیشہ سے بے حد پسند کرتے آرہے ہیں اور ان دونوں کا شمار انڈسٹری کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے جبکہ ان کے رشتے کی مثالیں بھی دی جاتی ہیں، عائزہ خان اور دانش تیمور ایک ساتھ کئی پراجیکٹس میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں، عائزہ خان کی 2008 میں پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے اداکار دانش تیمور سے شادی ہوئی تھی، عائزہ اور تیمور کی ایک بیٹی حورین اور ایک بیٹا ریان بھی ہے۔

View this post on Instagram

Family

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

15 جولائی کو عائزہ اور دانش تیمور نے اپنی بیٹی حورین کی ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہانہ انداز میں سالگرہ منائی، اپنی بیٹی کی سالگرہ کے اس پر مسرت موقع پر عائزہ خان اور دانش تیمور بہت خوبصورت لگ رہے تھے، ان کی نئی لُک کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

عائزہ خان نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی بیٹی حورین  کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، عائزہ کے مداحوں نے بھی دل کھول کر حورین کو دعائیں اور سالگرہ کی مبارکبا د دی۔

View this post on Instagram

Thanks @florence.regalia for such a beautiful custom-made dress. We all loved it ????????.

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

عائزہ خان نے پوسٹ میں لکھا کہ حورین کے مطابق یہ اس کی سب سے بہترین سالگرہ تھی، حالانکہ اس سالگرہ میں اس کے دوست بھی موجود نہیں تھے، میں نے اور تیمور نے حورین کی سالگرہ کی تقریب کو تہہ خانے میں میں یاد گار بنا دیا۔

View this post on Instagram

Love is all about sharing, even sharing your Birthday cake with your Bro ❤️ #familylove #birthdayinquaratine2020

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

ایک دوسری پوسٹ میں خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے لکھا ہے کہ محبت سب کچھ بانٹنے کا نام ہے، یہاں تک کہ اپنے سالگرہ کا کیک اپنے بھائی کے ساتھ بانٹنا۔

View this post on Instagram

Thank you for the lovely wishes everyone ❤️???? #Hoorainturns5 #mashAllah

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

ایک پوسٹ کے ذریعے عائزہ کی جانب سے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا، عائزہ خان نے سالگرہ کے انتظامات کرتے ہوئے بھی ویڈیو شیئر کی ہے.

Sughra Afzal

Content Writer