عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے,فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے,فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان  نے دعویٰ کیا ہے کہ  وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ پر 100 فیصد اعتماد برقرار ہے، عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے، پانچ سال پورے کریں گے، رواں بجٹ میں 56 ارب کا ٹیکس ریلیف دیا، بارشی پانی ذخیرہ کرنے  کے لئے سب سے بڑا زیر زمین ٹینک بھی تکمیل کے قریب ہے۔

 

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر 100 فیصد اعتماد برقرار ہے، عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے، پانچ سال پورے کریں گے، رواں بجٹ میں 56 ارب کا ٹیکس ریلیف دیا،  وزیر اعلیٰ کام کرتے ہیں، شوباز شریف پانی میں جا کر ڈرامے کرتے تھے۔

 

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان  کا   اپوزیشن پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہنا تھا کہ غیر متحدہ آل پاکستان لوٹ مار ایسویسی ایشن کام کے ہیں نا کاج کے دشمن پاکستان کے ہیں، وزیر اطلاعات نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کی افواہوں کو بھی رد کردیا اور کہا کہ عثمان بزادار کہیں نہیں جارہے، پانچ سال پورے کریں گے۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی سیاست ختم ہونے کو ہے، شو باز شریف پانی میں لانگ بوٹ پہن کر ڈرامے بازی کرتے رہے، غیر متحدہ آل پاکستان لوٹ مار ایسویسی ایشن کی آتما کو سکون نہیں مل رہا ہے ان کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں، صرف دشنام طرازی ہی کرسکتے ہیں۔

 

فیاث الحسن چوہان نے وزیراعلی عثمان بزدار کی تبدیلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے وہ 5 سال پورے کریں گے، پہلا انڈر گراونڈ پانی سٹوریج کا منصوبہ مکمل کررہے ہیں جبکہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو بھی تمام سہولیات دی جارہی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer