موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، کینال روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام، گاڑیوں کی طویل قطاریں،، بارش سے گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن، دھرم پورہ، مغلپورہ، کینٹ، مال روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ اور سگیاں کے علاقے جل تھل ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران شہر کا موسم جزوی آبر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آندھی اور مزید بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ ہفتہ کے روز شہر کا موسم جزوی طور پرآبر آلود رہنے کا امکان ہے۔

      محکمہ موسمیات کےمطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اسی طرح ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام میں نمی کا تناسب 64 فیصد رہے گا۔

لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جس کے باعث باغوں کے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے مزید بارشوں کا امکان ہے، اب تک سب سے زیادہ بارش سمن آباد میں 54 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی جبکہ جیل روڈ 34 ملی میٹر، لکشمی چوک 40 ملی میٹر، اندرون شہر 39 ملی میٹر، گلشن راوی 47 اور سب سے کم بارش  ائیر پورٹ کے علاقے میں 9 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی، شہر کا کاروباری حب پانی میں ڈوب گیا، رحمان گلیاں برانڈرتھ روڈ،  بادامی باغ آٹو پارٹس  مارکیٹ، لاری اڈہ، سبزی وفروٹ منڈی پانی سے بھر گئی۔

   واسا حکام کے مطابق شہر کی مکمل نکاسی کے عمل تک ٹیمیں فیلڈ میں ہیں، بارش سے کئی  سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا والٹن روڈ، ، فیروز پور روڈ، کینال، جیل اور مال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں  میں طے کر رہے ہیں۔

 

Shazia Bashir

Content Writer