گلف نیوز کا وزیر اعلیٰ پنجاب کی گڈ گورننس کا اعتراف

گلف نیوز کا وزیر اعلیٰ پنجاب کی گڈ گورننس کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) بین الاقوامی اخبار''گلف نیوز'' نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بہترین گورننس کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کم گو عثمان بزدار باتوں کی بجائے کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، عثمان بزدار باتیں کم اور کام زیادہ کی عملی تفسیر ہیں، وزیر اعلیٰ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات رات ایک کیے ہوئے ہیں، عثمان بزدار کے ٹوئٹس پنجاب کی ترقی کے لئے ان کی جہد مسلسل کی گواہی دے رہے ہیں۔

گلف نیوز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے کورونا کے دوران کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں لاک ڈاؤن میں بروقت توسیع کی، کارو بار کیلئے پنجاب میں بغیر کسی مشکل کے الیکٹرانک این او سی جاری کیے جا رہے ہیں، ای گورننس اصلاحات کے نفاذ کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

گلف نیوز نے  سردار عثمان بزدار کی عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لیے21 2020-ء کی پالیسی کی بھی تعریف کی اور لکھا کہ فلور ملز مالکان کو حکومت کی جانب سے گندم دینے سے براہ راست عوام کو فائدہ پہنچے گا، بزدار حکومت ماحولیاتی تبدیلیوں اور بجلی کے مسائل حل کرنے میں بھی پیش پیش ہے، صوبے کی جامعات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا بہترین فیصلہ ہے۔

گلف نیوز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے ہر لمحہ باخبر رہتے ہیں۔گجرات جیل واقعہ اور شاہ حسین ایکسپریس ٹرین کے حادثے بارے فوری کارروائی کی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مختلف اوقات میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بغیر پروٹوکول کے دورے بھی کرتے ہیں۔عثمان بزدار نے داتا گنج بخش ہجویری پناہ گاہ اور پنجاب پولیس سپیشل برانچ آفس کا رات گئے دورے کرکے معائنہ کیا۔وزیر اعلی پنجاب اپنی خاص نگرانی میں تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کا عزم رکھتے ہیں، فردوس مارکیٹ انڈرپاس کی تعمیر کا جائزہ گڈ گورننس کی روشن مثال ہے۔

 گلف نیوز نے سردار عثمان  بزدار  کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف باتیں ہی نہیں بلکہ حقیقتا ً کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، عثمان بزدار جنوبی پنجاب میں قائم ہونے والے سیکرٹریٹ کے لئے انتھک کوشش کر رہے ہیں، وزیر اعلی عثمان بزدار نے شفافیت کی پالیسی کے تحت کرونا کے لئے مختص فنڈز کی تفصیلات بھی ٹوئٹ کیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ہر طرح سے شفافیت یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں، عثمان خان بزدار نے ریسکیورزکے لیے خصوصی شہید پیکج کا بھی اعلان کیا ہے، وزیراعلی کی ٹویٹس دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بزدار حکومت عوام کی خدمت کے لیے جانفشانی سے مصروف عمل ہیں۔

 

 

 

۔

Sughra Afzal

Content Writer