زین مدنی : ہالی وڈ فلم ٹونٹی ایٹ ائیرز لیٹر سینماؤں میں ریلیز کردی گئی
فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے پاس ہیں۔فلم ایکشن سے بھرپور ہے جسے اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔فلم کو لاہور سمیت ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز کیاگیا ہے۔
یہ فلم 28 Days Later سیریز کی تیسری انسٹالمنٹ ہے، جسے ڈینی بویل نے ڈائریکٹ کیا اور ایلکس گیرلینڈ نے لکھا ہے۔ اس میں جوڈی کومر، ایرن ٹیلر-جانسن، ریلف فائنس اور الفی ولیمز جیسے اداکار مرکزی کرداروں میں ہیں۔
یہ ایک پوسٹ ایپوکلیپٹک ہارر فلم ہے جس میں ریج وائرس کی وبا کے تقریباً 28 سال بعد کی کہانی ہے، جہاں برطانیہ اب بھی قرنطینہ میں ہے اور زندہ بچ جانے والے لوگ انفیکٹڈ سے لڑ رہے ہیں۔