سٹی 42 : این سی سی آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کے دوران اے ٹی ایم فراڈ کرنے والے منظم گروہ کے ارکان کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق گینگ کی مرکزی ملزم عاصمہ منہاج کو چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا، نشاندہی پر اسلام آباد کے علاقے مہرآبادی سے دیگر ارکان پکڑے گئے۔ آپریشن کے دوران کئی اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈز،دیگر مواد برآمد ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ گروہ اے ٹی ایم بوتھس پر اے ٹی ایم کارڈ کی تبدیلی میں ملوث تھا۔ اس کے علاوہ ملزمان متاثرین کے بینک کھاتوں سے بھی نقد رقم نکالتے تھے۔
ترجمان کے مطابق نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمہ پہلے سے اشہتاری ہے اور مختلف مقدمات میں مطلوب ہے۔