سٹی 42 : سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اورپنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا، جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردیں۔
جاتی امرا میں جنید صفدر کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس پروقار تقریب میں بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے۔
جنید صفدر کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی اور ہونے والی دلہن شانزے علی روحیل کی تصاویر شیئر کی گئیں، اِن تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے جنید نے کالے رنگ کی شلوار قیمض اور بھورے رنگ کی شال اوڑھی ہے، جبکہ شانزے نے خوبصورت رنگوں والا لہنگا زیب تن کیا۔
جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہورہی ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
جنید صفدر کی بارات 17 جنوری اور 18 جنوری کو دعوتِ ولیمہ ہوگا۔