ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے پریڈ کرنا چھوڑ دی، آئی جی پنجاب نے اہم تحریری حکم جاری کردیا

 پولیس نے پریڈ کرنا چھوڑ دی، آئی جی پنجاب نے اہم تحریری حکم جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری: لاہور سمیت پنجاب پولیس نے پریڈ کرنا چھوڑ دی، تمام پولیس لائنز ،یونٹس میں اہلکاروں کی ہفتہ وار پریڈ کروانے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت آر پی اوز کو تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

مراسلہ کے مطابق جنرل پریڈ پنجاب کی تمام پولیس لائنز اور یونٹس میں پیر کے روز ہوگی،ہفتہ وار پریڈ کا مقصد اہلکاروں میں نظم و ضبط قائم رکھنا ہے ،دفاتر ودیگر مقامات پرتعینات اہلکار و افسران مہینے میں ایک بار پریڈ میں شرکت یقینی بنائیں ۔

ہفتہ وار پریڈ ضلعی سربراہان کی نگرانی میں ہوگی،یونٹ سربراہان پریڈ کے بعد تنصیبات ،پولیس لائنز کا معائنہ یقینی بنائیں ۔