حافظ آباد ; مسلم لیگ ن کل حنیف محمد کرکٹ اسٹیڈیم میں انتخابی پاور شو کرے گی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شکیل احمد: پاکستان مسلم لیگ (ن) 18جنوری کو حافظ آباد کے حنیف محمد کرکٹ اسٹیڈیم میں انتخابی پاور شو کرے گی۔ 

 کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والےانتخابی پاور شو  میں میاں نواز شریف، مریم نواز اور سینیئر لیگی قیادت جلسہ سے خطاب کرے گی۔ جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں۔  

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز حافظ آباد سے کرنے جارہے ہیں- میاں نواز شریف، مریم نواز کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا،  18 جنوری کا جلسہ حافظ آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، لوگ جوق در جوق ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں۔  لیگی کارکنان بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔