الیکشن کمیشن نے شہرام ترکئی کو ”کبوتر“ کا نشان الاٹ کردیا

الیکشن کمیشن نے شہرام ترکئی کو ”کبوتر“ کا نشان الاٹ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوارالحق: پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 20 سے آزاد امیدوار شہرام ترکئی کو انتخابات میں ”کبوتر“ کا نشان الاٹ کئے جانے کے بعد راتوں رات قیمت میں اضافہ ہو گیا،500 ،600 میں ملنے والا کبوتر اب 1000 روپے میں فروخت ہورہا ہے، ترکئی ہاؤس کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں ہزاروں کبوتر خریدنے کا آرڈربھی دیدیا گیاہے ۔
 تفصیلات کے مطابق انتخابات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی امیدواروں کو مختلف نشانات الاٹ کردیئے گئے جس پر امیدوار نیا انتخابی نشان ملنے پر پریشان ہیں تاہم ووٹرز کو انتخابی نشان ازبر کرانے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جا رہے ہیں،صوابی میں الیکشن آفس کے افتتاح پرورکرز اورمقامی رہنماؤں کی جانب سے ہزاروں کی تعدادمیں کبوترفضاؤں میں آزاد کئے گئے،ترکئی ہاؤس کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں ہزاروں کبوتر خریدنے کا آرڈر دے دیا گیا۔
پی ٹی آئی امیدواروں کوانتخابی نشان ملنے کے بعد کبوتر کے ریٹس میں اضافہ ہو چکا ہے، ایک کبوتر پہلے 500، 600 روپے میں ملتا تھا، اب 1000 سے اوپر چلا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شہرام خان ترکئی کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے، ماضی میں وہ پاکستان تحریک انصاف ہی کے صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں ۔