ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، مزید سستا ہو گیا  

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، مزید سستا ہو گیا  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ، انٹر بینک میں ڈالرمزید سستا ہونے کے بعد روپیہ تگڑا ہو گیا  جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔

 کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 25 پیسے سستا ہو کر 280 روپے کا ہو گیا، گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا تھا۔

 دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 128 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

  کاروبارکے دوران انڈیکس 63 ہزار 865 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رہا تھا، پی ایس ایکس کا بینچ مارک 100 انڈیکس 531 پوائنٹس کم ہو کر 63 ہزار 737 پر بند ہوا تھا۔