معروف پوپ گلوکار نے عمرہ ادا کرلیا، تصاویر وائرل

Daud Kim performed Umrah
کیپشن: Daud Kim
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف بینڈ کے پوپ کے گلوکار داؤد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کورین کے معروف ولاگر اور سوشل میڈیا اسٹار داؤد  کِم نے مکہ المکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے روحانی سفر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک نہایت جذباتی کیپشن لکھا ہے۔

داؤد  کِم نے لکھا کہ وہ اپنی زندگی میں روشنی کی تلاش کے لئے اکیلے مارے مارے پھر رہے تھے، اسلام نے ان کو زندگی کی اندھیری راہوں سے نکال کر روشنی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Daud Kim (@jaehan9192)

انہوں نے لکھا کہ میری زندگی تباہ ہوچکی تھی، اور میرے خیال میں مَیں دنیا کا بدقسمت ترین شخص تھا۔ میں ہمیشہ کوشش کرتا تھا کہ اپنے سوالوں کا جواب ڈھونڈوں، اسلام  نے مجھے میرے سب سوالوں کے جوابات دے دیئے ہیں اور میں خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے  مجھے اسلام کیلئے چن لیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر