ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ایم این ایز کے استفعےقبول کر لئے

Speaker National Assembly accepted the resignations of 35 MNA of PTI
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ایم این ایز کے استفعےقبول کرلئے۔

 سپیکر نے ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو  بھی نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 33 منتخب اور 2 مخصوص نشستوں کے ارکان کو ڈی ٹوٹی فائی کیا جائے،  سپیکر کی جانب سے ہدایت ملنے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 35 ممبران کو ڈی نوٹیفائی کردیاہے، سپیکر نے 35 استفعے منظور کرکے فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔

 واضح رہے کہ 33 جنرل نشستوں اور دو خواتین کے استعفی منظور کردئیے گئے ہیں، ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان اسمبلی میں پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، علی آمین خان گنڈا پور شامل ہیں، اس کے علاوہ نور الحق قادری، راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان، صداقت علی، غلام سرور خان، شیخ رشید  اور ان کے بھتیجے کا استعفی بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر