دکانداروں نے ڈالر سٹاک کر لیا،بلیک میں کتنے میں بکنے گا؟

Dollar,City42
کیپشن: Dollar rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)ایکسچینج ڈیلرز نے ڈالر کی ایڈوانس بکنگ شروع کر دی۔ ڈالر کی بلیک میں قیمت 260 روپے ہوگئی۔
ڈیلرز نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نقد ادائیگی کے بجائے گاہکوں سے ایڈوانس رقم پکڑنی شروع کر دی ہے اور بعد ازاں کہہ دیا جاتا ہے کہ ڈالر دستیاب نہیں، جیسے ہی ملیں گے بذریعہ فون ادائیگی کردیں گے۔

شہری اس تمام صورتحال سے سخت پریشان ہوگئے ہیں۔ بیرون ملک سفر،علاج اور تعلیم کے لئے باہر جانا مشکل ہو گیا ہے،دکانداروں نے ڈالر کا سٹاک کر لیا ہے،منہ مانگی قیمتوں پر فروخت جاری ہے۔

پیاف کے سرپرست میاں انجم نثار کا کہنا ہےسب سے زیادہ پریشانی تاجر اور صنعت کار طبقے کو ہے، جن کے لئے خام مال درآمد کرنا مشکل ہو گیا ہے،صنعتوں میں دوہری شفٹ بند ہو گئی ہے۔مزدور طبقے کو الائونس دینے کا سلسلہ بھی بند ہو گیا ہے،یہ سلسلہ جاری رہا تو غریبوں کے چولہے بند ہو جائیں گے۔