(ویب ڈیسک)کورونا وائرس نے پوری دنیا میں پنجے گاڑ رکھے ہیں،جہاں عام لوگ اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں وہیں شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار بھی اس سے محفوظ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی کورونا کا شکار ہو گئی ہیں، اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں آئسولیشن میں بیٹھے اپنے کام میں مصروف دیکھا جاسکتاہے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ’ وہ کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کے دوران اپنے عتیقہ اوڈھو جیول آرٹ ڈیزائن پر کام کر رہی ہیں‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اُن کا پِگ( پالتوکتّا) بدمعاش اُن کے ساتھ بیٹھا تھا اور ہمیشہ کی طرح اُس کا ساتھ اچھا تھا‘۔
اداکارہ نے لکھا کہ’اچھے اور مشکل وقت کے دوران پالتو جانور بہت خوشی کا باعث ہوتے ہیں کیونکہ اُن کی موجودگی آپ کو کسی بھی چیز کے ذریعے اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ آپ کی دیکھ بھال ہورہی ہے، ان کی قدر کریں‘۔