پولیس افسران کی ایس پی کے عہدے پر ترقیاں

پولیس افسران کی ایس پی کے عہدے پر ترقیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: وفاقی حکومت نے متعدد افسران کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی، تمام پولیس افسران کی  خدمات صوبوں کے حوالے  کردی گئیں۔
وفاقی حکومت نے متعدد افسران کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی ۔ اے ایس پی دانیال احمد جاوید، اے ایس پی زین عاصم ،اے ایس پی اخلاق اللہ کی ایس پی،اے ایس پی غیوراحمد خان ،اے ایس پی انعم فریال افضل،  اے ایس پی ضیا اللہ کی ایس پی کے عہدے پرترقی، خدمات پنجاب کے حوالے کردی گئیں۔

اے ایس پی عاصمہ روف، اے ایس پی حنا نیک بخت ، اے ایس پی محمد سلمان لیاقت، اے ایس پی محمد نبیل، اے ایس پی عثمان منیر ، اے ایس پی احمد زنیر چیمہ، اے ایس پی کیپٹن (ر) علی رضا، اے ایس پی ارسلان زاہد کی ایس پی کے عہدے پرترقی ۔ اے ایس پی حیدر علی  کو ایس پی کے عہدے پرترقی مل گئی،ان تمام افسران کی  خدمات پنجاب کے حوالے کردی گئیں۔
اے ایس پی فریال فرید کی ایس پی کے عہدے پر ترقی اور خدمات اسلام آباد پولیس کے حوالے کردی گئی۔ اے ایس پی محمد شعیب، اے ایس پی صدام حسین کی بھی ایس پی کے عہدے پرترقی،خدمات سندھ کے حوالے۔ اے ایس پی ناصر محمود کی ایس پی کے عہدے پرترقی، خدمات کے پی کے کے حوالے کردی گئیں۔