سی سی پی او کا بڑا فیصلہ، کرپٹ پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی

سی سی پی او کا بڑا فیصلہ، کرپٹ پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ(عرفان ملک) سی سی پی او کا پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ ، پولیس افسران اور اہلکاروں کی لسٹیں تیار کرنا شروع کر دی گئیں۔

پولیس کے افسر قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کے ساتھی نکلے، پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کی مخبری پر ہی بڑے مگرمچھ گرفتار نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پرسی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو محکمہ سے برخاست کیا جائے گا۔ لاہور پولیس نے بدمعاشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا لیکن کوئی بڑا مگر مچھ ہاتھ نہ آیا جس کی وجہ پولیس کی اپنے مخبر نکلے۔

 سی سی پی او نے پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیاہے پولیس افسروں اور اہلکاروں کی لسٹیں تیار کرنا شروع کر دی گئیں۔ غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ کالی بھیڑوں کو محکمے میں رہنے کا کوئی حق نہیں، لسٹیں مرتب کی جا رہی ہیں اور جلد انکے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی۔

علاوہ ازیں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کوتحفظ دینے کے لئے پولیس کواہم ٹاسک مل گیا، سیاحوں کی سہولت کیلئے موبائل ایپ کی تیاری، ایمرجنسی کی صورت میں پنک بٹن دبانے سے پولیس فوری مدد کو پہنچے گی۔ غیرملکی سیاحوں کی سکیورٹی اور آگاہی کا ٹاسک پولیس کو دے دیا گیا۔ پولیس سیاحوں کی سکیورٹی کلیئرنس،ٹریفک سمیت تمام معاملات پر آن لائن آگاہی دے گی، ملکی اورغیرملکی سیاحوں کا تمام ریکارڈآن لائن مرتب کیاجائے گا، ٹریفک اور ہوٹلنگ سے متعلق معاملات پر بھی رہنمائی کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer