بھاری مقدار میں نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

بھاری مقدار میں نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی کرتے ہوئے،نشہ آورگولیوں کی بھاری مقدارمیں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق  ایئرپورٹ ذرائع کےمطابق لکی مروت کا رہائشی رسول زمان اومان ایئرکی پروازڈبلیو وائے342سے مسقط جا رہا تھا،دوران تلاشی مسافر کےسامان سے6900نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں،گولیاں بسکٹ کےڈبوں میں چھپائی گئی تھیں۔

اے ایس ایف نےمسافر کواے این ایف کےحوالے کر دیا،اے این ایف نےگولیاں قبضےمیں لیکرتفتیش کےبعد مسافرکوسفر کرنےکی اجازت دے دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer