حکومت پنجاب نے ایپکا کی قلم چھوڑ ہڑتال کا نوٹس لے لیا

حکومت پنجاب نے ایپکا کی قلم چھوڑ ہڑتال کا نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: حکومت پنجاب نے ایپکا کی قلم چھوڑ ہڑتال کا نوٹس لے لیا۔

بنوولنٹ فنڈز میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے اور ، ایپکا کی قلم چھوڑ ہڑتال کال پر حکومت پنجاب نے نوٹس لے لیا.ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر کی زیر صدارت 21 جنوری کو اجلاس طلب کر لیا گیا.


اجلاس میں ایپکا نمائندگان کو شامل کر کے انکا موقف لیا جائے گا.اجلاس کا مقصد بنوولنٹ فنڈز میں کی جانے والی کمی پر ایپکا کو اعتماد میں لینا ہے، اجلاس کے حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے میٹنگ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔ ایپکا پنجاب کی جانب سے صوبائی محکموں میں 21 جنوری کو قلم چھوڑ ہڑتال کی دی گئی.

پنجاب گورنمنٹ کا سرکاری ملازمین کو دئیے گئے میرج گرانٹ۔ فوتیدگی گرانٹ اور بچوں کے وظائف میں کیا گیا اضافہ کا نوٹیفکیشن واپس کرنے پر احتجاج کی کال دی گئی تھی.
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer