مبینہ طور پر شراب کی زیادتی کے باعث خاتون ہلاک

مبینہ طور پر شراب کی زیادتی کے باعث خاتون ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) خواتین میں شراب نوشی کے رجحان میں اضافہ، جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں مبینہ طور پر شراب کی زیادتی کے باعث خاتون ہلاک ہوگئی، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

جنوبی چھاونی پولیس کے مطابق متوفیہ حنا گزشتہ رات اپنے رشتہ داروں کے گھر گئی تھی، جہاں حنا کوکمرے میں مردہ پایا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفیہ حناء شراب کے نشے میں اپنے رشتے داروں کے گھر گئی تھی، پولیس نے خاتون کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کردیں۔