گرین ٹاون: بچوں اورماں کی پُراسرارہلاکت، شوہرقاتل نکلا

گرین ٹاون: بچوں اورماں کی پُراسرارہلاکت، شوہرقاتل نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: گرین ٹاون کے ایک گھرمیں دوبچوں اورماں کی پُراسرارہلاکت کا معاملہ، پولیس نے خاتون کی والدہ کی مدعیت میں اسکے شوہرعثمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن جیواپارک کے علاقہ میں ماں اور2بچوں کےقتل کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ 24سالہ عائشہ کی والدہ پروین کی مدعیت میں شوہرمحمدعثمان کیخلاف درج کیاگیا ہے۔

ایف آئی آر میں عائشہ کی والدہ نےموقف اختیارکیا ہے کہ عائشہ نےاسلام قبول کرکے3 سال قبل عثمان سے دوسری شادی کی تھی اورپہلی شادی میں عائشہ کے بچے بھی تھے جنکی وجہ سے دونوں میں لڑائی جھگڑارہتاتھا۔

دوسری جانب پولیس نے عثمان کوکل ہی حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی تھی۔ تاہم حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعدسامنے آئیں گے کہ خاتون نےخودکشی کی یااُسے زہردے کرقتل کیاگیا۔