ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ آسٹریا کا مشترکہ اعلامیہ جاری؛ دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عز م

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ آسٹریا کا مشترکہ اعلامیہ جاری؛ دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عز م
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ آسٹریا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جمہوریہ آسٹریا کی حکومت کی نمائندگی کرسٹین سٹاکر چانسلر جمہوریہ آسٹریا نے کی،پاکستان کی نمائندگی وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے کی، جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسٹین سٹاکر نے 16 فروری کو وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری دورے پر استقبال کیا، دورہ آسٹریا اور پاکستان کے درمیان 1956 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا،دونوں راہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا،فریقین نے اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔فریقین نے عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔فریقین نے امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ کے چیلنجز سے نمٹنے میں اقوامِ متحدہ کے مرکزی کردار پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کثیرالجہتی نظام اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔ایسا نظام جو اقوامِ متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد پر مبنی ہے۔فریقین نے اقوامِ متحدہ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

دونوں راہنماؤں نے تجارت و سرمایہ کاری، سیاحت، مہمان نوازی، تعلیم، آئی ٹی، صحت، انسانی وسائل کی ترقی اور افرادی قوت کی نقل و حرکت کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات کو سراہا۔

اس سلسلے میں انہوں نے زیرِ غور مختلف مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ۔دونوں راہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔آسٹریا کے وفاقی چانسلر اور پاکستانی وزیرِ اعظم نے آسٹریا اور پاکستان کی معروف کمپنیوں کے ایک مشترکہ فورم کی بھی مشترکہ صدارت کی۔

اتفاق کیا گیا کہ موجودہ اور مستقبل کے مکینزمز کے تحت دوطرفہ تبادلوں اور تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔اتفاق رائے کیا گیا کہ قائم شدہ مکالماتی ڈھانچوں پر تعمیر کیا جائے گا

وزیرِ اعظم نے آسٹریا کی کاروباری برادری اور کمپنیوں کو اپریل میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے یورپی یونین-پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی دعوت دی،وزیرِ اعظم نے وفاقی چانسلر کرسٹین سٹاکر کو مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔