سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر 279.61 روپے سے کم ہوکر 279.60 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.66 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 73 پیسے سستاہوکر 334.13 روپے، برطانوی پاونڈ 1.17 روپے سستا ہوکر 383.89 روپے، یو اے ای درہم 3 پیسے کمی سے 77.20 روپے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.33 روپے پر ہی برقرار رہا ۔