ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغ جناح: پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر مزدور کو تشدد کا نشانہ بنایا

باغ جناح: پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر مزدور کو تشدد کا نشانہ بنایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: باغ جناح میں مفت آلو چاٹ نہ کھلانے پر پولیس اہلکار نے  مبینہ طور پر مزدور کی دھرگت بنا ڈالی، جس کے بعد متاثرہ شہری نے سول لائنز پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔

مزدور کے مطابق پولیس کانسٹیبل متعدد بار مفت آلو چاٹ کھا کر جاتا تھا، لیکن گزشتہ روز اس نے کھانے کے بعد آلو چاٹ ساتھ لے جانے کی درخواست کی، جسے منع کرنے پر کانسٹیبل نے مبینہ طور پر تشدد شروع کر دیا۔

متاثرہ شخص نے کہا کہ پولیس کو درخواست دینے کے باوجود ابھی تک کارروائی نہیں ہوئی اور اس نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اس معاملے کا نوٹس لیں۔

ذرائع کے مطابق مبینہ تشدد کرنے والا کانسٹیبل جی او آر میں ایک اہم شخصیت کے گھر ڈیوٹی دیتا ہے۔