ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:لاہور میں رمضان المبارک کے پیش نظر ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر بھر میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 22 خصوصی ٹیموں کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز براہ راست مانیٹرنگ کریں گے، سمن آباد، راوی روڈ، گلشن راوی، داتا گنج بخش ٹاؤن، لکشمی چوک، برکت مارکیٹ اور رمضان سہولت بازار سرِفہرست علاقوں میں شامل ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق رہائشی علاقوں میں دہی بھلے، سموسہ و پکوڑے پوائنٹس، کیچپ پوائنٹس اور دیگر عارضی اسٹالز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ مشروبات، دودھ اور بیوریجز کی چیکنگ کے لیے بھی افسران کو خصوصی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ریگولر اور عارضی افطار و سحری پوائنٹس سمیت تمام فرائنگ پوائنٹس کی روزانہ بنیاد پر انسپکشن کی جائے گی۔ دودھ سپلائی کی ٹائمنگ میں تبدیلی کے پیش نظر ٹیموں کو شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موجود رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ ناقص اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی ترسیل روکی جا سکے۔