اشرف خان: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور فی اونس سونا 130 ڈالر کی کمی کے بعد 4879 ڈالر تک گر گیا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرمایہ کار امریکہ کی فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کے اجلاس کے منٹس کے منتظر ہیں جبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان موجودہ غیر یقینی صورتحال بھی قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی اس کمی کے اثرات پاکستان میں بھی ظاہر ہوں گے اور یہاں فی تولہ سونا تقریباً 12 ہزار سے 13 ہزار روپے تک سستا ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز فی تولہ سونا 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔