ویب ڈیسک :بلوچستان کے ضلع سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 3.7 اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز سبی کے مشرق میں 125 کلومیٹر دور تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طورپر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔