ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں چیمپئینز ٹرافی   کا میلہ سجنے سے پہلے ہی میلے کا سماں

Champions Trophy, Lahore Qazafi Stadium, Pakistan Cricket Board, City42 , PCB, ICC. Champions Trophy 2025 logo,
کیپشن: لاہور میں قذافی سٹیڈیم کے افتتاح کی شام کی گئی خوصوصی آتشبازی اور لیزر شو کی فائل فوٹو۔  لاہور میں چیمپئینز ٹرافی کے رسمی آغاز سے پہلے ہی رونق عروج پر پہنچ چکی ہے۔ مزید رونق بڑھانے کے لئے آسٹریلیا کی ٹیم بھی لاہور پہنچ چکی ہے جو غالباً آج پریکٹس کا آغاز بھی کرنے جا رہی ہے۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   کرکٹ  کا عالمی میلہ  چیمپینز ٹرافی 2025 سج چکا ہے۔ کروڑوں فینز کی توجہ کا مرکز رہنے والی ون دے انٹرنیشنل کرکٹ کی بہترین ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں، اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے پاکستان پہنچنے سے رہ گئی ہیں وہ پہنچنے ہی والی ہیں ۔

چیمپئینز ٹرافی 2025 کے میلے کے آغاز سے پہلے ہی دنیا بھر کے کرکٹ فینز کی توجہ کا مرکز لاہور، کراچی اور راولپنڈی ہیں۔تمام  ٹیمیں پریکٹس میں مصروف ہیں یا  چیمپئینز ٹرافی کے آغاز کا بِگل بجنے سے پہلے پہلے مزید پریکٹس کرنے کے لئے اپنے آخری انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہیں۔

پاکستان کے گرین شرٹس نے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کے لئے آئے تو فینز کو یہ سرپرائز ملا کہ حارث رؤف بھی پریکٹس کرتے دکھائی دیئے۔ اس کے ساتھ ہی یہ تصدیق کی گئی کہ حارث رؤف چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے کھیلنے والے گیارہ  گرین شرٹس میں شامل ہوں گے۔

اس ہنگام میں انڈیا کی ٹیم دبئی میں اپنی "ڈیڑھ اینٹ کی مسجد" بنائے بیٹھی ہے۔ دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں انڈین ٹیم نے پریکٹس آغاز کی تو پہلے ہی روز فینز کو یہ دیکھ کر شاک لگا کہ  پلئینگ الیون کے مرکزی سٹار رشبھ  پنت مسل پل کروا بیٹھے۔  اب تک یہ طے نہیں کہ  21 فروری کو دبئی سٹیڈیم میں انڈیا کے بنگلہ دیش کے ساتھ  پہلے میچ میں کھیلیں گے یا ان کی جگہ دوسرے وکٹ کیپر  کے ایل راہول کو لانا پڑے گا۔

لاہور میں قذافی سٹیڈیم کے اندر اور سٹیڈیم سے باہر تیاریاں

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آغاز سے پہلے  آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم میں اب تک باقی تمام کام بھی مکمل کر لئے ہیں۔ 
آئی سی سی کی خواہش پر حالی روڈ گول چکر پر چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا  دِل کش لوگو نصب کر دیا گیا ہے۔
 پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے شہریوں کو ٹرافی کے انعقاد کی یاد دلاتے رہنے کے لئے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں بلے اور وکٹس کی بیس فٹ بڑی ڈمی نصب کروا دی ہے۔
نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ضلعی انتظامیہ نے نئی سرچ لائٹس کی تنصیب بھی مکمل کر لی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور 22 فروری کو چیمپیئنز ٹرافی کے  پاکستان میں شیڈول میچوں میں سب سے بڑے سٹیچر کے حامل میچ  کی میزبانی کرے گا۔
اس  میچ میں انٹرنیشل کرکٹ کی سب سے قدیم اور سب سے زیادہ توجہ سے دیکھی جانے والی حریف  انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

دنیا کی نظریں پاکستان پر

آج 17 فروری کو   صحیح معنوں میں دنیا کی نظریں پاکستان پر بے سبب نہیں ہیں۔ کئی مہینوں تک بہت سی میڈیا  آؤٹ لیٹس میں یہ کنفیوژن شائع کیا جاتا رہا کہ پاکستان میں تو سٹیڈیم ہی مکمل نہیں ہیں، یہاں تو سکیورٹی کے ایشوز ہیں؛ کل اتوار 16 فروری کو لاہور میں چئیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب ہوئی تو آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو  قذافی اسٹیڈیم کے 117 دنوں میں تیار ہونے پر حیرانگی  کا اظہار کرتے پائے گئے۔ چیمپئینز ٹرافی کھیلنے کے لئے آنے والی انٹرنیشنل ٹیموں اور میچوں کے دوران سٹیڈیمز کی سکیورٹی کے معاملہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے پہلے ہی آئی سی سی کو  ان کی توقع سے کہیں زیادہ شاندار سکیورٹی انتظامات کر کے مطمئین کر دیا تھا۔ 

روایتی حریفوں کے میچ اور فینز کا اشتیاق

چیمپئینز ٹرافی میں ہونے والا ہر میچ کرکٹ کے فینز کے لئے کرکٹ سیکھنے کا ایک الگ موقع فراہم کرتا ہے لیکن روایتی حریف ملکوں کے میچوں کے لئے فینز کا اشتیاق الگ ہی ہوتا ہے۔ چیمپئینز ٹرافی میں دو روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا لاہور میں آمنے سامنے آئیں گے، پاکستان اور بھارت کا میچ بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش تھی کہ لاہور مین ہی ہوتا لیکن اب یہ دبئی میں ہو رہا ہے، میچ کی اضافی ٹکٹیں آن لائن فروخت کے لئے رکھی گئیں تو صرف چار منٹ میں تمام ٹکٹوں کا صفایا ہو گیا۔ انڈیا اور بنگلہ دیش کے پہلے میچ کی ٹکٹین تب تک فروخت نہیں ہو پائی تھیں۔

پی سی بی کی پرفارمنس

گرین شرٹس کی پرفارمنس تو چیمپئینز ٹرافی کے میچوں میں ہی سامنے آئے گی البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی آوٹ سٹینڈنگ پرفارمنس کے بل پر ٹرافی کے آغاز سے پہلے ہی دنیا کے میڈیا میں ہیڈلائنز بنوانے کا  نیور اینڈِنگ سلسلہ  بدستور جاری ہے۔  تازہ ترین ہیڈ لائنز   پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی کے دبئی میں شیڈول میچ عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھنے اور یو اے ای کرکٹ بورڈ کی طرف سے گفٹ میں ملے لگژری باکس کے تمام ٹکٹس فروخت کروا کر آمدن پی سی بی کے اکاؤنٹ میں بھیجنے کے فیصلہ سے بنی ہیں۔

گرن شرٹس کی نئی گرین جرسی کو چند روز پہلے قذافی سٹیڈیم کے افتتاح کے ساتھ ہی فینز کے روبرو لائا گیا تھا، اب تک جائزہ کے مطابق فینز نے اس چیمپئینز ٹرافی کے لئے ڈیزائن کی گئی جرسی کو بے حد پسند کیا ہے۔

چیمپئینز ٹرافی کا میزبان بورڈ ہونے کے ناطے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے خصوصی سونگ لانچ کرنے کا موقع ملا تو پی سی بی نے اس صدی کے بہترین پاکستانی سنگر عاطف اسلم کو لے کر ایسا انرجائزر سونگ بنوا ڈالا جسے آنے والے ہفتوں میں پاکستانی کرکٹ کا قومی ترانہ بننے سے شاید کوئی نہ روک پائے۔

بھارتی میڈیا میں چیمپئینز ٹرافی کی کوریج

چیمپئنز ٹرافی  کی بھارتی میڈیا میں کوریج کے لئے  پاکستان آنے کے خواہشمند ہر انڈین جرنلسٹ کو ویزا مل گیا ہے۔ پاکستان نے کسی کا پروفائل نہیں دیکھا، کسی کو روکنے کی کوشش نہیں کی،  نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانہ نے ویزا کی درخواست دینے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے۔