اشرف خان: ڈالر انٹربینک میں مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 279.21 روپے سے بڑھ کر 279.27 روپے پر بند ہوا،
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 پیسے کمی سے 280.98 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 15 پیسے کمی سے 294.55 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 24 پیسے مہنگا ہوکر 353.81 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 1 پیسے کم ہوکر 76.53 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال بھی 1 پیسے کم ہوکر 74.78 روپے کا ہوگیا