ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھوٹے کاروبار والوں پر بلاسود قرضوں کی بارش

Asan Karobar, Punjab Government Loan scheme, city42 , MAryam Nawaz, Nawaz Sharif
کیپشن: مسلم لیگ نون کے مینٹور نواز شریف کے ویژن کا عکاس اور وزیراعلی مریم نواز کی خصوصی دلچسپی سے لانچ کیا گیا چھوٹے کاروبار کا قریضہ پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نے  آج لاہور میں ایک خصوصی تقریب میں اس پروگرام سے قرض حاصل کرنے والوں میں چیک تقسیم کئے۔ اس قرض سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں تقریؓاً تمام چھوٹے کاروبار کرنےوالے شہری شامل ہو سکتے ہیں۔   آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے  10لاکھ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔آسان کاروبار فنانس کے تحت 10لاکھ سے تین کروڑ تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔  سکرین شوٹ آسان کاروبار لانچنگ تقریب  میں مریم نواز کی گفتگو کی یہ سکرین شوٹ سٹی42 کی ویڈیو کلپ سے بنائی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ  مریم نواز شریف نے  آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں آسان کاروبار فنانس کے چیک اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کیے۔
آسان کاروبار فنانس سکیم اور آسان کاروبار کارڈ  سے فائدہ اٹھا کر قرض حاصل کرنے والوں میں پنجاب کے سبھی حصوں کے لوگ شامل ہیں۔ آج مریم نواز نے جن لوگوں کو تقریب میں خود قرض کی رقم کے چیک دیئے ان میں فیصل آباد کے محمد آصف کو فارما سوٹیکل کے کاروبار کے لئے تین کروڑ قرض کا چیک ملا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہاتھ سے راولپنڈی کے وجاہت فرید کو سافٹ ویئر ہاؤس کے لئے تین کروڑ قرض کا چیک ملا ، لاہور کے محمد ارشد کو سپورٹس ایکسپورٹ کے لئے تین کروڑ قرض کا چیک دیا گیا ۔
ساہیوال کے علی آصف کو فرنیچر کے لئے 50 لاکھ روپے قرض کا چیک ملا، محمد افضل کو ٹرانسپورٹ بزنس کے لئے 31 لاکھ 75 ہزار قرض ملا، لاہور کے محمد شبیر کو ہیر سیلون اور کاسمیٹکس بزنس کے لئے 50  لاکھ  روپے قرض کا چیک ملا۔
فیضان ممتاز کو گارمنٹس بزنس کے لئے 575000 کا آسان بزنس کارڈ  ملا۔
ابو بکر صالح کو پیپر مینو فیکچرنگ کے لئے دس لاکھ کا آسان بزنس کارڈ دیا گیا ۔
چوہدری ذوالفقار علی کو بیکری بزنس کے لئے 10- لاکھ کا آسان بزنس کارڈ دیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب مین اپنی مختصر گفتگو کے دوران  کاروبار شروع کرنے والوں کے لئے کامیابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا حکومت چھوٹے کاروبار کرنے والے شہریوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

اس تقریب میں شرکا کو  آسان کاروبار فنانس اور کارڈ کے بارے میں پراجیکٹ ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی۔

اس موقع پر مختصر بریفنگ مین بتایا گیا کہ  آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے  10لاکھ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔  آسان کاروبار فنانس کے تحت 10لاکھ سے تین کروڑ روپے  تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔  
آسان کاروبار کے تحت قرض کی ادائیگی آسان قسطوں میں کی جائے گی۔
قرض حاصل کرنے والوں کو سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ 
آسان کاروبار فنانس کے تحت 36 -ارب کے قرضے دئیے جائیں گے۔ 
آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت 48-ارب روپے کے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں۔


قرض حاصل کرنے کےلئے گھر بیٹھے پورٹل  akc.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جاسکتا ہے ۔ 
پنجاب کے 21 سال سے 57 سال تک کے شہری قرض کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں ۔
صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے بھی  اس تقریب سے  خطاب کیا