ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم پشپا کے اداکار شادی کے بندھن میں بند ھ گئے

فلم پشپا کے اداکار شادی کے بندھن میں بند ھ گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:بھارتی فلم پشپا کے اداکار دالی دھننجیا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کر کے اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی اداکار و پروڈیوسر نے اپنی شادی کی تقریبات پر مشتمل ویڈیو شیئر کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ ڈاکٹر دھنیاتھا گوراکلر سے شادی کی ہے۔

 اداکار نے روایتی آف وائٹ اور سُنہری ویشتی (veshti) اور کُرتا پہنا جبکہ ان کی دلہن نے سرخ بارڈر والی خوبصورت سنہری ساڑھی زیب تن کی۔

شادی کی مختصر تقریب کی ویڈیو اداکار نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کے بعد ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اس پُر مسرت موقع پر مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

 اداکار دالی دھننجیا سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پشپا کے دونوں سیکوئل میں دکھائی دیے ہیں۔

فلم میں مرکزی کردار اداکار الو ارجن اور رشمیکا منڈانا نے ادا کیا ہے۔