ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات، کتنے فیصد اضافہ ؟

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات، کتنے فیصد اضافہ ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : : جنوری 25 میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دسمبر24 کے مقابلے جنوری 25 میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 24 فیصد کمی ہوئی۔ 

جنوری 25 میں پیٹرولیم مصنوعات 13 لاکھ 93 ہزار ٹن درآمد کی گئیں، جنوری 24 میں پیٹرولیم مصنوعات 9 لاکھ 96 ہزار ٹن درآمد ہوئیں، ڈیزل کی درآمد 1 لاکھ 56 ہزار ٹن رہی، جبکہ پیٹرول 2 لاکھ 77 ہزار ٹن درآمد ہوا تھا۔ جنوری 25 میں خام تیل کی درآمد 56 فیصد اضافے سے 8لاکھ 49 ہزار ٹن رہی، پیٹرول کی درامد 39 فیصد اضافے سے 3 لاکھ 83 ہزار ٹن رہی، ڈیزل کی درآمد 11 فیصد کمی سے 1 لاکھ 39 ہزار ٹن رہی۔

رواں مالی سال 7 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 15 فیصد اضافے سے 99 لاکھ 53 ہزار ٹن رہی، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 8 لاکھ 65 ہزار ٹن رہی، پیٹرول کی درآمد 19 فیصد اضافے سے 32 لاکھ 98 ہزار ٹن رہی، ڈیزل کی درآمد 26 فیصد اضافے سے 12 لاکھ 43 ہزار ٹن رہی، اس کے علاوہ خام تیل کی درآمد 9 فیصد اضافے سے 52 لاکھ 470 ہزار ٹن رہی۔