شہزاد خان ابدالی:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کی اونچی پرواز کا سلسلہ جاری ہے۔
برائلر مرغی کا گوشت کی قیمت میں سات روپے فی کلو کا مزید اضافہ ہو گیا جس کےبعد برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت595روپےکی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔
شہر میں صافی گوشت 690 سے 700 روپے فی کلوگرام تک فروخت کیا جارہا ہے۔برائلر تھوک میں 397 اور پرچون میں 411 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
منڈی میں برائلر مرغی کی اضافی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔زندہ برائلر 20 روپے فی کلوگرام مہنگا فروخت کیا جارہا ہے۔