ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکل لین شہریوں کیلئے  درد سر بن گئی، ٹریفک حادثات معمول بن گئے

موٹرسائیکل لین شہریوں کیلئے  درد سر بن گئی، ٹریفک حادثات معمول بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: فیروز پور روڈ پر واقع نصیرآباد میٹرو اسٹیشن کی حدود میں موٹرسائیکل لین گرین روڈ کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں  ٹرک کی رکشے کو ٹکر مارنے کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی رکشہ ڈرائیور کی شناخت 25 سالہ وکیل کے طور پر ہوئی ہے، جو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں رکشہ تباہ ہوگیا اور فیروز پور روڈ پر بدترین ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

موٹرسائیکل لین کے گرد موجود ڈوائیڈرز بھی حادثے میں ٹوٹ گئے، جس کی وجہ سے علاقے میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو گئیں۔ پولیس نے فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل لین گرین روڈ کی منصوبہ بندی کے دوران ٹریفک کی بڑھتی ہوئی مشکلات کو نظر انداز کیا گیا، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔