عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا 

Imran khan,Announced,Jail bharo moment,City42
کیپشن: Imran khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا،کہتے ہیں کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز لاہور سے کریں گے ،ان کو میری گرفتاری کا شوق ہے وہ بھی جیل بھرو تحریک سے پورا کر دیں گے ۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ کارکن تیاری کریں، جیل بھرو تحریک لاہور سے شروع کریں گے، ملک کے مختلف شہروں میں بھی جیل بھرو تحریک جاری رہے گی،عوام خوف کے بت توڑ دیں ، ہم کسی سے نہیں ڈریں گے، یہ ہمیں ڈرارہے ہیں ہم جیلیں بھر دیں گے، ان کے پاس جیلوں میں جگہ ہی نہیں بچے گی۔

 ان کاکہناتھا کہ مجھے بچانے والے ہی مجھ پر حملہ کرانے میں ملوث ہیں ،وزیر داخلہ نے خود کہہ دیا ہم فون ٹیپ کرتے ہیں ،رانا ثنا اللہ زوروشور سے کہتا ہے میرے پاس جج کی آڈیو ہے ، مجھے کہا گیامیری آڈیوٹیپس بنائی گئیں، جس کا ذکر میں نے عدالت میں بھی کیا، جج کہتا رہا ،فوادچودھری کو پیش کرو، آئی جی لے کر اسلام آباد چلا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ عدالت سے کہنا چاہتاہوں، ایکشن نہیں لیا تو ملک میں قانون ختم ہو جائے گا جس ملک میں انصاف، قانون ہی نہیں وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا؟پاکستان میں قانون اور انصاف نہ ہونا ایک کینسر کی طرح ہے۔