ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ سوارا بھاسکرنے مسلمان بھارتی سیاستدان سے شادی کرلی

اداکارہ سوارا بھاسکرنے مسلمان بھارتی سیاستدان سے شادی کرلی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت کی سماج وادی پارٹی کے لیڈر فہد احمد سے کورٹ میرج کرلی۔

اداکارہ سوارا نے ٹوئٹر پر اپنی اور بھارتی سیاستدان کی کورٹ میرج اور بعد ازاں کورٹ کے باہر ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی اور   شادی کا اعلان کیا۔ شادی کے حوالے سے کی جانے والی  ٹوئٹس میں سوارا بھاسکر نے  بالی ووڈ کی شاہانہ شادی کلچر سے متاثر  ہونے کا اعتراف کیا ، سوارا نے اپنی ٹوئٹ  میں اس حوالے سے اپنا ایک کالم بھی شیئر کیا ۔

سوارا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ابھی   شادی کا باقاعدہ پورا جشن باقی ہے تاہم فی الحال یہ نہیں کہہ سکتی کہ شادی کی مختلف تقریبات کس قدر شاہانہ ہوں گی۔دوسری جانب شادی کی تصاویر  کے ساتھ کی گئی ٹوئٹ میں سوارا نے بتایا کہ شادی کے موقع انھوں  نے اپنی والدہ کی   شادی کی ساڑھی اور جیولری پہنی۔

اداکارہ کے مطابق ان دونوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کی ہے تاہم شہنائی والی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔