ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن سٹیشن پرصفائی کےناقص انتظامات، سیکرٹری ٹرانسپورٹ برہم

 اورنج لائن سٹیشن پرصفائی کےناقص انتظامات، سیکرٹری ٹرانسپورٹ برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب رائے منظور ناصر کا اورنج لائن میٹرو ٹرین ڈیرہ گجراں سٹیشن کا دورہ، ناقص صفائی انتظامات پر اظہار برہمی، صفائی ٹھیکہ ایل ڈبلیو ایم سی سے لے کر کسی اور کمپنی کو دینے کا حکم دیا۔
 سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب رائے منظور ناصر نے اورنج لائن میٹرو ٹرین ڈیرہ گجراں سٹیشن کا دورہ کیا، سیکرٹری پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نبیلہ جاوید، جنرل منیجر (آپریشنز) سید عزیر شاہ، چینی کنٹریکٹرزکے نمائندے اور متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود رہے، وفد کو اورنج لائن ٹرین کے آپریشنز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،سیکرٹری ٹرانسپورٹ رائے منظور ناصر کا سٹیشن کنٹرول سینٹراور سٹاف رومزسمیت ڈیرہ گجراں سٹیشن کے مختلف شعبوں کا معائنہ،سٹیٹ آف دی آرٹ انتظامات کو سراہا،رائے منظور ناصر نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پرشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جگہ نئی کمپنی کوصفائی کا ٹھیکہ دینے کا حکم دیا۔ 

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے  کورونا ایس او پیز سمیت مختلف امور کا جائزہ، مسافروں سے بات چیت کی،سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن سٹیشنز کی تزئین و آرائش، نماز کی ادائیگی کے لئے تمام اسٹیشنز پرجگہ مختص کرنے کی ہدایت کی، بعدازاں سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے متعلقہ افسران کے ہمراہ اورنج ٹرین میں ڈیرہ گجراں سٹیشن سے انارکلی سٹیشن تک سفر کیا، لکشمی چوک سٹیشن کا بھی دورہ،اس دوران انہوں نے مسافروں کو دی جانے والی سفری سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔