ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے 13 سینیٹ امیدواروں میں کون اِن اورکون آؤٹ ؟

پی ٹی آئی کے 13 سینیٹ امیدواروں میں کون اِن اورکون آؤٹ ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قذافی بٹ) سینٹ انتخابات کی تیاریاں عروج پر، پنجاب میں تحریک انصاف کی 6 نشستیں جبکہ کل امیدواروں کی تعداد 13 ہے، فائنل میں کون اِن ہوگا اور کون آؤٹ ہوگا، فیصلہ 25 فروری کو ہوگا۔ 

سینیٹ انتخابات میں اصولی طور پر پی ٹی آئی کو 6 نشستیں ملنی ہیں جن میں چار جنرل، ایک ٹیکنو کریٹ اور ایک خاتون کی نشست شامل ہے، چار جنرل نشستوں میں ایک نشست پر اتحادی جماعت مسلم لیگ قائداعظم کے امیدوار کامل علی آغا کو ٹکٹ جاری کیا جاچکا ہے، باقی تین جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے آٹھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، جن میں سے دو امیدوار عمرسرفراز چیمہ اور عون عباس اپنی ٹکٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا چکے ہیں جبکہ اعجازاحمد چودھری، سیف اللہ نیازی، جمشید اقبال چیمہ، اعجاز منہاس اور محمد مدنی میں سے ایک امیدوار فائنل کرنا ہے، نیلم ارشاد بھی جنرل نشست کے لئے امیدوار ہیں۔

ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے دو امیدوار ہیں، جبکہ خواتین کی ایک نشست پر پی ٹی آئی کی تین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے جن میں ڈاکٹر زرقا، نیلم ارشاد اور فرحت شہزادی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کیلئے  پنجاب کی 11 نشستوں پر 29 امیدوار سامنے آئے,پنجاب سے جنرل نشستوں کے لیے 21، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 3، خواتین کی نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer