اساتذہ کی ترقی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

اساتذہ کی ترقی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) سرکاری کالجوں کی خواتین اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقیوں میں ضابطے کی خلاف ورزی کا انکشاف، گریڈ 20 میں ترقیوں کیلئے ٹریننگ کے بغیر کیسز فائنل کرلیے گئے۔
لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری کالجوں کی خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو پروفیسر کے عہدوں پر ترقیاں دینے کیلئے کیسز کو فائنل کیا گیا ہے۔  گریڈ 20 کی نشستوں پر ترقیوں کیلئے ایک تا 680 نمبرز تک شارٹ لسٹنگ کی گئی ہے، کالجوں میں 124 خالی نشستوں پر 680 اساتذہ کے کیسز زیر غور لائے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کالجوں کے اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز صرف چار روز میں شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں، ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز کو سات فروری کو بذریعہ مراسلہ دس فروری تک کیسز جمع کرانے کی ہدایات کی گئیں تھی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی پی آئی کالجز نے من پسند اساتذہ کو ترقیاں دینے کیلئے نامکمل فائلز محکمہ میں پیش کر دیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی فائلوں کو مسترد کرنے کیلئے نامکمل دستاویزات ترقیوں کے کیسز میں شامل کی گئیں، پروموشن لنک ٹریننگ کے بغیر ہی 680 اساتذہ کےکیسز جمع کیے گئے ہیں۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور ڈی پی آئی کالجز نے جلد بازی میں کیسز وصول کیے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکار کے اہم محکمہ کے سیکرٹری کی اہلیہ کو ترقی دینے کیلئے ضابطے کی خلاف ورزی کی گئی ہے جو اس وقت لاہور کے بڑے سرکاری کالج میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer