پنجاب کابینہ کا اجلاس کل ہوگا،22نکاتی ایجنڈا بھی سامنے آگیا

پنجاب کابینہ کا اجلاس کل ہوگا،22نکاتی ایجنڈا بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : پنجاب کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے 8 کلب روڈ پر ہو گا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔


پنجاب کابینہ کے اجلاس کا 22 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے،پنجاب حکومت کل میٹرو اورنج ٹرین کےکرایوں کو حتمی شکل دے گی،پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے پر بھی غور کیا جائیگا،اجلاس میں صوبائی موٹر وہیکل ترمیمی آرڈیننس بھی زیر غور آئے گا۔


قائد اعظم لائبریری میں تقرریوں کے ترمیمی بل پر بھی غور کیا جائے گا،قائمہ کمیٹیوں برائے خزانہ اور ڈویلپمنٹ کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دی جائے گا،کابینہ سروس رولز 2019 کی تشکیل کی تجاویز دے گی۔


حکومتی سرپرستی میں دکانیں بنانے کے ترمیمی بل 2019 پر بھی غور کیا جائےگا،سیاحت کے فروغ کے بنائے جانے والے کوآرڈینیشن بورڈ پر بھی غور کیا جائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer