ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصر میں 4500 سال قدیم عبادت گاہ دریافت

مصر میں 4500 سال قدیم عبادت گاہ دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی جانب سے مصر میں قدیم عبادت گاہ دریافت کی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ اس جگہ کبھی سورج کی پرستش کی جاتی تھی۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے 16 کلو میٹر جنوب مغرب کے فاصلے پر موجود ابو غراب کے مقام پر کھدائی میں ایک قدیم عبادت گاہ دریافت کی گئی۔ عبادت گاہ کی یہ جگہ سب سے پہلے 1901 میں دریافت کی گئی تھی لیکن اس وقت یہاں زیر زمین پانی کی سطح بلند تھی جس کی وجہ سے کھدائی میں مسائل کا سامنا تھا، تاہم سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اب اس پانی کی سطح چونکہ نیچے جا چکی ہے جس سے اس جگہ کے نصف حصے کی کھدائی ممکن ہو گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق اس عبادت گاہ کے دو حصے تھے اور دونوں دریائے نیل کے قریب تھے۔ اس عبادت گاہ کا ایک ’عوامی کلینڈر‘ بھی تھا اور فلکیاتی مشاہدے کے لیے ایک چھت بھی تھی، اس عبادت گاہ میں تقریباً 4500 برس قبل ’را‘ نام کے سورج دیوتا کی پرستش کی جاتی تھی۔