ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اور رینجرز کا آپریشن، گھوٹکی میں مسافر کوچ پرحملے کا مرکزی ملزم ہلاک

پولیس اور رینجرز کا آپریشن، گھوٹکی میں مسافر کوچ پرحملے کا مرکزی ملزم ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  پولیس اور رینجرز کی جانب سے کیے گئے آپریشن کے دوران گھوٹکی میں مسافر کوچ پرحملے کا مرکزی ملزم ہلاک ہوگیا۔

گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں پولیس اوررینجرز نے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران مسافر کوچ پرحملے کا مرکزی ملزم ہزارہ عرف لالا سیکھانی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن میں ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کی مدد سے آپریشن جاری ہے۔ڈی آئی جی سکھر عبداللہ چاچڑ کی نگرانی میں جاری آپریشن کے دوران تین مزید ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہےعلاقے کو مکمل کلیئر کیے جانے تک آپریشن جاری رہے گا۔