ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نتیش کی دست درازی کا نشانہ بننے والی مسلم لڑکی نےسرکاری نوکری کو ٹھوکر مار دی

Bihar harassment, Nitish Kumar, Muslim girl's Hijab, Patna, Human rights
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   بہار کے بازاری مزاج وزیراعلیٰ۔

چیف منسٹر نتیش نے بھرے مجمع کے سامنے جس خاتون ڈاکتر کا نقاب کھینچ کر ان کے چہرے کو برہنہ کیا تھا، اس خاتون نے آج سرکاری ملازمت  جوائن کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

نتیش نے اس مسلم خاتون کا نقاب سرکاری ڈاکتروں کو تقرر نامے دینے کی تقریب میں کھینچا تھا۔ یہ خٓتون تب سے ہی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، آج انہوں نے سرکاری ملازمت نہ لینےکا فیصلہ سنا دیا۔

وزیراعلیٰ نتیش کی برسرعام ہراسانی کا شکار ہونے والی خاتون ڈاکتر کے ساتھ بھارت میں کروڑوں لوگ ہمدردی اور یک جہتی کا اظہار کر رہے ہیں، دنیا بھر میں انوانی حقوق کے حامی وزیراعلیٰ نتیش پر شدید تنقید اور مذمت کر رہے ہیں، اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنئو مین ایک شہری نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش پر ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج کروا دیا لیکن نتیش کی رزیل حرکت کا نشانہ بننے والی خاتون ڈاکٹر ذہنی دباؤ اور ڈر و خوف میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

خاتون ڈاکٹر کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے سرکاری ملازمت جوائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اس وقت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں روایتی اور دیسی طریقہ علاج کی وزارت 'آیوش' کی جانب سے آیوش ڈاکٹروں کو ملازمت کا تقرر نامہ(Appointment Letter) دینے کی تقریب رکھی گئی تھی جس میں وزیراعلیٰ بہار آیوش ڈاکٹروں کو تقرر نامہ دے رہے تھے۔

پردہ دار مسلم نقاب کھینچنے کی رزیل حرکت کو  نریندر مودی کے بدبودار گروہ کے سوا بیشتر بھارتی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شرمناک قرار دیا جس کے بعد بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ریڈی کے خلاف  مقدمہ درج ہوگیا۔ لکھنو میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔