سٹی42: اداکارہ علیزے شاہ کاندایاسراورصبافیصل کےمتعلق بےباک بیان وائرل ہوگیا۔
ڈرامہ سیریل’’عہدِ وفا‘‘ میں ڈاکٹر دعا کے کردار سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ اپنے بے باک طرز فکر اور تبصروں کے سبب ہر وقت خبروں میں رہنے لگی ہیں۔ وہ نیا پرانی، چھوٹا بڑا دیکھے بغیر اپنی انڈسٹری کی معروف شخصیات پر تنقید کرتی چلی جا رہی ہیں۔
آج کل اداکارہ صبا فیصل اور ندا یاسر سوشل میڈیا پر الگ سے تنقید کی زد میں ہیں،ندا یاسر کو فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے متعلق سط سط اپنی فیلنگز بتا دینے پر بہت سے لوگوں کی ناپسندیدگی اور بعض کے اس سے بھی زیادہ شدید ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ اس تنقید سے گھبرا کر ندا یاسر نے تو اپنے خیالات کے اظہار پر معافی ہی مانگ کر جان چھڑائی۔ دوسری جانب صبا فیصل کو "بہوؤں اور بیویوں کو "قابو میں رکھنے" سے متعلق اپنے خیالات کے سبب ہر طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جب سب ہی دونوں پر وجہ بے وجہ برس رہے تھے تو علیزے شاہ کیوں پیچھے رہتی، علیزے نے تو انتہا ہی کر دی، انہوں نے سوشل پلیت فارم پر لکھ ڈالا، یہ دونوں سینئیر اداکار جو ان کے ساتھ ہو رہا ہے وہی ڈیزروو کرتی ہیں۔
ایک اور پوسٹ میں علیزے شاہ نے اصرار کیا کہ ریسپیکٹ تو دونوں اطراف سے ہی ہوتی ہے۔ اس میسج میں بھی انہوں نے "سینئیرز" پر طنز کی، لیکن یہ نہیں بتایا کہ کیا انہیں سینئیرز کی طرف سے ریکسپیکٹ نہ ملنے کی شکایت ہے یا کیا مسئلہ ہے؟

علیزے شاہ نے ان دونوں ساتھی ایکٹرز کے معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صبا فیصل نے میرے ساتھ دو پروجیکٹس میں کام کیا، مگر پھر بھی مجھے ’’نیچرل‘‘ اداکارہ تسلیم نہیں کیا، امید ہے اب سب کچھ واضح ہو گیا ہوگا۔
ندا یاسر کے حوالے سے علیزے نے عجیب طنز کی اور کہا، شاید انہیں سٹاف کو ادائیگی نہ کرنے کی عادت اپنے شوہر یاسر نواز سے ملی ہے۔ علیزے نے یہ نہیں بتایا کہ کیا ان کو یاسر نواز کے ساتھ کام کرنے کے دوران دائیگی میں تاخیر کا کوئی تجربہ ہوا یا انہوں نے محض سنی سنائی ہی سنا دی۔
سوشل میڈیا پر صارفین علیزے شاہ کی جرأت مندانہ باتوں پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔