سٹی 42 : ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مسافر ابرار احمد فلائٹ نمبر PF-784 کے ذریعے ورک ویزے پر ساوتھ افریقہ جا رہا تھا، مسافر کا تعلق جہلم سے ہے،امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مسافر کے پاسپورٹ پر ساوتھ افریقہ کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا، مسافر کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔