ملک اشرف : ہائیکورٹ میں پتنگ بازی کےخلاف متفرق درخواست پر سماعت,عدالت نے رجسٹرارآفس کا عائد اعتراض ختم کردیا۔
ہائیکورٹ کے جسٹس ملک محمد اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی۔ہائیکورٹ آفس نے درخواست پر ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض لگایا تھا۔ درخواست میں پتنگ بازی کیلئے حفاظتی انتظامات نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے متفرق درخواست پر اعتراضات ختم کردیئے اور اسے سماعت کیلئے 18 دسمبر کو مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دھاتی اور کیمیکل لگی ڈور شہریوں کی جان و مال کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔ 2024 میں پتنگ بازی پر1922 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ لائسنسنگ، سیف زونز اور ایس او پیز کےبغیر پتنگ بازی کی اجازت نہ دی جائے۔