ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کوہ پیما ثمینہ بیگ نےنئی کامیابی حاصل کر لی

 کوہ پیما ثمینہ بیگ نےنئی کامیابی حاصل کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ایکسپلورر گرینڈ سلیم کو مکمل کرنے کے لیے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

 گلگت سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ ساؤتھ پول پہنچ گئی ہیں، جہاں انہوں نے یونین گلیشیئر سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

ثمینہ بیگ کے بھائی مرزا علی نے بتایا کہ ثمینہ نے اس سفر کے لیے اسکینگ کا روٹ اختیار کیا، جو ایک انتہائی چیلنجنگ مرحلہ تھا۔ ساؤتھ پول پہنچ کر ثمینہ بیگ نے پاکستان کا پرچم اور کمیونٹی کا جھنڈا لہرایا، جس سے ان کی کامیابی کا جشن منایا گیا۔

ثمینہ بیگ کا مقصد ایکسپلورر گرینڈ سلیم مکمل کرنا ہے، جس کے لیے انہیں صرف قطب شمالی تک پہنچنا باقی ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ثمینہ بیگ نے پہلے ہی "سیون سمٹس" اور ساؤتھ پول کو سر کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ثمینہ بیگ پہلے ہی سات براعظموں کی سب سے بلند چوٹیاں سر کر کے سیون سمٹس مکمل کر چکی ہیں۔