ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کا بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ، مارکیٹ آپریشن فیس میں 9 روپے فی یونٹ اضافہ متوقع ہے۔

 اس سلسلے میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے مارکیٹ آپریشن فیس کے طور پر 9 روپے فی یونٹ وصول کرنے کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مارکیٹ آپریشن فیس بجلی کے ٹیرف میں شامل کر کے صارفین سے بلوں کی مد میں وصول کی جائے گی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے CPPA کی دائرہ ہونے والی درخواست پر سماعت 23 دسمبر کو مقرر کر دی ہے۔

نیپرا سے منظوری ملنے کی صورت میں ڈسکوز فیس کی ادائیگی بجلی صارفین کے لیے لازمی ہو جائے گی، جس سے صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔